سعودی بادشاہت میں تناؤ،امام کعبہ نے سعودی عرب جانےسے انکار کردیا
شیعت نیوز۔ سعودی عرب کی بادشاہت کے حوالے سے خبریں فاش کرنے والے انٹرنیٹ بلاگر،مجتہد نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں موجود امام کعبہ معزول ولی عہدہ شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کے قریب ساتھیوں میں سے تھے، اب جبکہ نئے ولی عہدی کی بیعت سے انکار اور مقرن سمیت کئی شہزادوں کی گرفتاری کی خبر پا کر امام کعبہ مزید کئی عرصہ تک پاکستان میں رہنے کی پلانگ کررہے ہیں، چونکہ انہیں خطرہ ہےکہ مقرن کے قریبی ہونے کی وجہ سے بادشاہ سلامت انہیں بھی گرفتار نہ کرلیں۔ اسی سبب امام کعبہ کا ایک ہفتہ کا دورہ مزید طویل ہورہا ہے، جبکہ اس بلاگر نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہے اگر امام کعبہ نئے ولی عہد کی بیعت کرلیتے ہیں اور معزول ولی عہد مقرن سے اظہار بیزار ی کرتے ہیں تو وہ اپنے منصب پر بھی فائز رہ سکیں گے،اس بلاگر کے مطابق قوی امکان ہے کہ امام کعبہ بادشاہ سلامت کے فیصلہ کا راضی ہوجائیں گے ،لہذا ڈاکڑ الغامدی منصب کے حصول کے لئے اپنے پرانے محسن مقرن بن عبدالعزیز سے غداری کرسکتے ہیں۔