یمن

یمن پرآج بھی ظالم آل سعودکے فضائی حملے،درجنوں عام شہری شہید

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}ظالم آل سعود کی جانب سے مظلوم یمنیوں پر36دنوں سے مسلسل جارحیت جاری ہے، جہاں ماہ رجب المرجب کی حرمت کوبھی پائمال کرتے ہوئے مزیدانسانی خون بہائے گئے۔
العالم نیوزچینل رپورٹ کے مطابق ظالم آل سعود کے جنگجو طیاروں نے آج بھی یمن کے صوبے صعدہ اورصوبہ لحج پر4میزائیل گرائے جس کے نتیجے میں وہاں بعض تجارتی مراکزسمیت کئی رہائشی گھروں کوتباہ کیاگیا جبکہ دوسری جانب درجنوں معصوم شہری لقمہ اجل بن گئے۔
ذرائع کے مطابق ادھرصوبہ حجة کے علاقے میں واقع الدریش بستی میں فضائی حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں وہاں 2 عورتوں کی شہادت ہوئی جبکہ دوسری جانب صوبہ الحدیدۃ میں درجنوں عام شہری زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ صعدۃ میں ظالم آل سعود کی جارحیت کے نتیجے میں300عام شہری شہیدہوچکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اوربچوں کی ہے،اس کے علاوہ بے شمارعمارتیں بھی تباہ کئے جاچکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button