مشرق وسطی

ترک صدرکی جانب سے شاہ سلمان کو فون،یمن پرممنوعہ ہتھیاراستعمال نہ کرنے کامطالبہ

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک}جب طیب اروغان کی جانب سے شاہ سلمان کو3مرتبہ ٹیلی فون کیا گیااوران سے یہ مطالبہ کیاگیا کہ وہ وزیردفاع محمدبن سلمان کوہدایت کریں کہ وہ یمنی عوام پرممنوعہ ہتھیاراستعمال نہ کریں۔
النیل اون نیوز رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ترکی کے صدررجب طیب اردوغان کی جانب سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو3مرتبہ ٹیلی فونی پیغام دیاجاچکاہے جس میں ان سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ اپنے فرزند اوروزیردفاع محمدبن سلمان کویہ ہدایت کریں کہ وہ مظلوم یمنی عوام پربین الاقوامی سطح پرممنوعہ ہتھیارجیسے فاسفورس بم اورکیمیائی استعمال نہ کریں تاکہ اس سے اتحادی ممالک کے حوالے سے عوام الناس پربراتاثرنہ پڑے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت آل سعود کی جانب سے مظلوم یمنی عوام پرمختلف ایسے کیمیائی ہتھیاراستعمال کئے جار ہے ہیں جوبین الاقوامی قوانین کے مطابق ممنوع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button