پاکستان

نواز حکومت کا تعصب، اسلامی تحریک کے گلگت بلتستان انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد

شیعت نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نواز حکومت نے اپنی سابقہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے اسلامی تحریک (تحریک جعفریہ) پر گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ گلگت بلتستان نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ گیار ہ سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اداروں کے عہدیدار اور ان کے نمائندے ۸ جون کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لئے ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس فیصلے کی زد میں آنےوالی جماعتوں میں تنظیم اہلسنت و الجماعت، اسلامی تحریک پاکستان، تحریک جعفریہ، خانہ حکمت، مرکزی سبیل آرگنائزیشن، شعیہ طلبا ایکشن کمیٹی، امامیہ آرگنائزیشن گلگت بلتستان وغیرہ شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مذکورہ کالعدم جماعتوں کی تشہیر نہ کرنے اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

11203147 937863989580321 5364456068740626695 n

متعلقہ مضامین

Back to top button