ایران

بہت جلد حتمی سمجھوتے کا امکان ہے

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر پانچ جمع ایک گروپ میں عزم پایا جاتا ہو تو آئندہ چند مہینوں کے دوران جامع ایٹمی سمجھوتہ طے پاسکتا ہے-
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے دن ایک فیسٹیول میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ملت ایران کے لئے ناروا طور پر دو مشکلات پیدا کیں- ایک یہ کہ انھوں نے یہ الزام لگایا کہ ایران تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے درپے ہے اور دوسرے یہ کہ اس الزام کے ساتھ انھوں نے پابندیوں کا راستہ ہموار کیا- صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت، ان الزامات کو ختم اور دشمنوں پر یہ ثابت کرنے کےلئے کوشاں ہے کہ مغربی ملکوں نے دنیا والوں سے جھوٹ بولا ہے اور ان کو پابندیاں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات کو ختم کرنا ہوگا- ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت آئندہ مہینوں اور برسوں کے دوران ایران پر دباؤ اور پابندیاں جاری نہیں رکھ سکتی ہے، کہا کہ پابندیاں مکمل طور پر دم توڑ رہی ہیں اور گروپ پانچ جمع ایک کو یہ بات اچھی طرح جان لینا چاہئے کہ ایران کی حکومت اور ملت، ہمدلی اور ہم زبانی کے سال میں ایک ساتھ کھڑی ہیں اور وہ ایک دوسرے کی پشت پناہ ہیں-

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button