پاکستان

گلگت بلتستان الیکشن کے سلسلے میں اسلامی تحریک پاکستان اور پی پی پی کی پہلی باضابطہ ملاقات

اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مرکز ی رہنماوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن کی سربرائی میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سید رضی الدین رضوی ، آفتاب حیدر ، امجد حسین ایڈوکیٹ ، کریم خان ، شہزاد نوری اور دیگر رہنماوں پر مشتمل وفد نے اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی آفس گلگت میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے مرکزی رہنماوں سینئر نائب صدر علامہ شیخ مرزا علی، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی دیدار علی، محمد علی شیخ ، حاجی مرتضی علی ، سخی احمد جان اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کی ۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر علامہ شیخ مرزا علی نے پی پی کے مرکزی رہنماوں کو اسلامی تحریک کے دفتر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے وفد کی آمد کو نیک شگون قرار دیا ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے گفت وشیند ہوئی اور گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کی طرف سے انتخابات میں پولنگ اور حساس سٹیشنوں پر پاک فوج کی تعیناتی کے فیصلے کو وقت کی ضرورت قرار دیا ۔ بعد ازاں پونے گھنٹہ تک جاری رہنے والے اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق ، پاک چائنا اقتصادی رہداری منصوبہ سمیت ددیگر اہم مسائل بھی زیر غور آئے ۔ دونوں پارٹیوں کے مرکزی رہنماوں نے ملاقاتیں جاری رکھنے کا عزم کیا اظہار کی

متعلقہ مضامین

Back to top button