لبنان

حزب اللہ لبنان کی سعودی عرب پر سخت تنقید

حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر عہدیدار نے لبنان کے سیاسی مسائل میں سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے سعودی عرب پر لبنان کے صدر کے انتخاب کے عمل میں روڑے اٹکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسی طرح بعض سیاسی دھڑوں کی جانب سے موجودہ پارلیمنٹ کو بند کرنے کی درخواست پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ حزب اللہ نئے صدر کے انتخاب کے لئے لبنانی قانون سازوں کی حمایت بدستور جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ لبنان کے سابق صدر میشل سلیمان کے دور صدارت کی مدت، پچیس مئی دو ہزار چودہ کو ختم ہو چکی ہے تاہم اس ملک کی پارلیمنٹ ابھی تک نئے صدر پر اتفاق نہیں کر سکی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے یمن کی سیاسی راہ حل تلاش کرنے کی ضرروت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سعودی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یمن کو اس ملک کے عوام کے حوالے کر دو تاکہ وہ خود ہی اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں ورنہ پھر غزہ پر اسرائیل کے حملے اور یمن پر سعودی عرب کے حملے میں کیا فرق رہ جائے گا؟

متعلقہ مضامین

Back to top button