یمن

سعودی جارحیت: صعدہ پر سعودی میزائلوں کی بارش

یمن پر ایک طرف تو سعودی عرب کی فضائیہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب سعودی بارڈر سیکورٹی فورس نے ہفتے کی رات صعدہ صوبے کو توپ خانے اور میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے-
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب، یمن کے صعدہ صوبے پر جنگی طیاروں، میزائلوں اور راکٹوں کے ذریعے جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ صعدہ صوبے کے مقامی ذرائع کے مطابق سعودی دشمن نے سرحدی شہر الظاہر پر پینتالیس میزائل اور راکٹ فائر کیئے جبکہ منبہ کے علاقے کتفا پر کئی راکٹ داغے اور باقم شہر پر بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے سے حملہ کیا۔ اس ذریعے نے بتایا ہے کہ سرحدی علاقوں پر لگاتار حملوں کے نتیجے نجی اور سرکاری عمارتوں اور کھیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق حجہ صوبے پر سعودی طیاروں کے حملوں میں دو یمنی باشندے شہید جبکہ نو دیگر زخمی ہوگئے۔ ہفتے کے روز سعودی حکام نے یمن کی سرحد سے ملحقہ نجران کے علاقے میں الودیعہ گذرگاہ کو بند کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button