ایران

خائن سعودی عرب اسرائیل کے راستے پر گامزن

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ یمن پر اس ملک کے عوام کا کنٹرول ایک اہم مرحلہ ہے اور اگلا مرحلہ آل سعود کی سرنگونی پر منتج ہو گا-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل محمد علی جعفری نے پیر کے دن سپاہ کے میڈیکل سائنسز کے چھٹے تحقیقاتی فیسٹول میں تقریر کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے بین الاقوامی پہلو پر توجہ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فرائض میں سے قرار دیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب کا سب سے بڑا مقصد اسلامی تمدن کو وجود میں لانا ہے اور ہمیں اسلامی انقلاب کے تحفظ کے لئے اس کے بین الاقوامی پہلو پر توجہ دینا ہو گی- جنرل محمد علی جعفری نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر کہا کہ آج خائن اور غدار سعودی عرب صیہونی اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں کے چہروں سے نقاب ہٹتا جا رہا ہے- سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے یمن پر سعودی عرب کے فوجی حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ سعودی عرب نے بہت ہی بے شرمی اور ڈھٹائی اور تمام اسلامی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے ایک اسلامی ملک پر حملہ کیا ہے- جنرل محمد علی جعفری نے یمن کے امور, اس ملک کے عوام کے کنٹرول میں آنے کو ایک اہم اور تقدیر ساز واقعہ قرار دیا اور اس بات کی پیشین گوئی کی کہ ان واقعات کا اگلا مرحلہ آل سعود کی سرنگونی پر منتج ہو گا-

متعلقہ مضامین

Back to top button