یمن پر حملہ: ہزاروں سعودی فوجی فرار
سعودی فوجی چھاؤنی اور یمن سے ملنے والے سرحدی علاقوں سے چار ہزار سعودی فوجی، فرار ہوگئے۔
عراق کی النہرین ویب سائٹ کے مطابق ایک اہم وجہ کہ جس کی بناء پر سعودی عرب، فائربندی کا اعلان کرنے پر مجبور ہوا، امریکی فوجی چھاؤنی اور فوجی مراکز سے اس کے فوجیوں کا فرار ہے-ذرائع نے اپنا نام بتائے بغیر النہرین ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ مغربی انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی فوجی چھاؤنی اور یمن سے ملنے والے سرحدی علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں سعودی فوجی فرار ہوگئے ہیں- ان ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی انٹیلی جنس اداروں نے، سعودی فوجی کمانڈروں اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی خفیہ بات چیت سے تقریبا دس ہزار سعودی فوجی فرار ہوئے ہیں- دفاعی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ چونکہ سعودی فوج، کرائے کی فوج ہے اور یمن کے ساتھ زمینی جنگ، سعودی فوج کی خود کشی کے مترادف ہے، بنابریں سعودی نیشنل گارڈ اور دیگر سپاہیوں کا محاذ جنگ سے فرار خلاف توقع اقدام نہیں ہے-