پاکستان

احمد لدھیانوی کا آل سعود کے دفاع کیلئے کارکنان سمیت سعودی عرب جانے کا اعلان

اہل سنت و الجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) نے اعلان کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین (آل سعود) کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، یمن میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں بلکہ استعماری قوتیں اپنا کھیل کھیل رہی ہیں۔ پشاور میں تحفظ حرمین شریفین ریلی مدنی مسجد نمک منڈی سے نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب میں مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ امام کعبہ کا ایک اشارہ کافی ہے، خادم حرمین شریفین (آل سعود) کی حفاظت کے لئے جب بھی بلاوا آجائے سر کے بل چل کے جائیں گے، سعودی عرب کے ساتھ مسلمانوں کا سیاست کا نہیں، ایمان کا رشتہ ہے۔ شیعہ نیوز کی ٹیم کا احمد لدھیانوی سے سوال ہے کہ آپ کا کہنا ہے کہ یمن میں شیعہ سنی لڑائی نہیں ہے اور استعماری قوتیں اپنا کھیل کھیل رہی ہیں تو عوام کو یہ بھی تو بتائیں کہ وہ سعودی عرب ہی ہے کہ استعماری قوتوں کے اشارے پر یمن کی آزاد سرزمین پر حملہ آور ہوا ہے اور اب تک ہزاروں بے گناہ عوام کا قتل عام کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button