پاکستان

مجلس وحدت مسلمین جیسی چھوٹی جماعتوں سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے، علامہ عارف واحدی

تحریک جعفریہ پاکستان المعروف اسلامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں سیاسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے چار بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہی ہے تاہم مجلس وحدت مسلمین جیسی چھوٹی جماعتوں کے ساتھ کوئی بات چیت انتخابی اتحاد کے حوالے سے نہیں کی جارہی۔ گلگت پریس کلب میں اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ آغا عباس رضوی، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ مرزا علی، سابق رکن اسمبلی دیدار علی، مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی، صوبائی جنرل سیکریٹری محمد علی شیخ و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے 11 حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جبکہ دیگر چار حلقوں میں امیدوار سامنے لانے کیلئے مشاورت کی جارہی ہے۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان پورے ملک کی خصوصاً گلگت بلتستان کی بہت بڑی قوت ہے ہم الیکشن میں بھر پور طاقت کے ساتھ جارہے ہیں، پاکستان کی بڑی پارٹیوں سے سیاسی اتحاد کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں اور فیصلہ خطے کے عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے گا ۔ 1994ء کی طرح اس بار بھی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے اپنے منشور کو عملی جامہ پہنائیں گے، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان خوش آئند ہے، ان اعلانات پر فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جاسکیں۔

k2

متعلقہ مضامین

Back to top button