پاکستان

کنٹونمنٹ انتخابات، تحریک جعفریہ پاکستان نے مسلم لیگ نواز کی حمایت کا اعلان کر دیا

تحریک جعفریہ پاکستان تحصیل ٹیکسلا نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں واہ کینٹ میں مسلم لیگ نواز کی حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلہ میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات تحریک جعفریہ واہ کینٹ کے کوآرڈینیٹر سید عباس شیرازی کے گھر میں ہوئی مسلم لیگ نواز کی طرف سے ضلعی صدر سردار ممتاز خان، راجہ سرفراز، راجہ شیراز و دیگر نمائندگان شریک تھے۔ جبکہ تحریک جعفریہ کی جانب سے صدر سید اسد علی شاہ، سید عباس شیرازی، سید اعجاز نقوی، میاں بشیر، علامہ فرحت علی کاظمی، سید محسن نقوی و دیگر رہنما شریک تھے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید عباس شیرازی نے کہا کہ ہم نے واہ کینٹ کے وارڈ نمبر 09 کے علاوہ تمام وارڈز سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریں گے اور ان کی سیاسی مہم بھی چلائیں گے اور انہوں نے اپنے کارکنوں کو ہدایات کی وہ مسلم لیگ نواز کے امیدوار کو اپنا ووٹ دیں، مسلم لیگ نواز کے ضلع راولپنڈی کے صدر سردار ممتاز خان نے کہا کہ تحریک جعفریہ کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے پاکستان مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ آخر میں علامہ فرحت علی کاظمی نے دعا بھی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button