مقبوضہ فلسطین

کمسن فلسطینی قیدی خالدالشیخ غاصب اسرائیلی جیل سے آزاد۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} فلسطینی اسیروں کی جماعت نے حکومت فلسطین سے مطالبہ کیاہے کہ وہ غاصب اسرائیلی جیلوں میں قید بیمار قیدیوں کے حوالےسے سیاسی قراردات پیش کریں۔
العالم نیوز چینل رپورٹ کے مطابق سب سے کمسن اورچھوٹافلسطینی قیدی خالد الشیخ کی رہائی کے موقع پرتمام ارکان نے حکومت سے یہ مطالبہ کیاہے کہ وہ غاصب اسرائیلی جیلوں میں بے جرم قید بیمارقیدیوں کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قراردات پیش کریں۔
ذرائع کے مطابق 15سالہ خالد الشیخ گزشتہ4مہینے قبل اپنے گائوں میں ٹہل رہاتھا کہ اچانک غاصب اسرائیلی آرمی نے اسے پکڑکرگرفتار کیاتھا،بعدازآں معلوم ہواکہ خالد قلتِ دم کی بیماری میں مبتلاء تھا، رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں غاصب اسرائیلی جیل کے حکام نے اس کی علاج کرنے سے انکارکیا اوراسے جیل سے فارغ کردیا۔
کہاجاتاہے خالد کی طرح کتنے ایسے قیدی ہیں جوغاصب اسرائیلی تشدد کانشانہ بن رہے ہیں،جن آئے روزنت نئے قسم کے تکالیف ڈھائے جاتے ہیں،ان کومختلف سزائیں دی جاتی ہیں،جوبیمارہونے کے بعدان کے علاج بھی نہیں کیے جاتے،وہ بالآخرموت کےحوالے ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button