یمن

یمن کامیاب ہوا،ظالم آل سعودکوآخرہزیمت اٹھانی ہی پڑی۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} آج ایک مرتبہ پھرایک بہت بڑادولت مند ملک اپنے نمک خوارحلیفوں کے ساتھ ایک چھوٹے غریب ملک کے سامنے شکست مان کرجھکنے پرمجبورہوا،جہاں آج”فیصلہ کن طوفان”یمن کے بلند وبالا پہاڑوں پرطویل حملے کرنے کے بعد تھم گیااورناکامی کامنہ دیکھے دیکھنا پڑا ۔
العالم نیوز چینل رپورٹ کے مطابق ظالم آلِ سعود آخرکارمظلوم یمنیوں پراپنی ظالمانہ جارحیت سے پیچھے ہٹ ہی گیا، جی ہاں وہ کب تک ایک مستحیل امرکوانجام دینے کی کوشش کرتے رہتے،انہیں ہزیمت اٹھانی تھی سواٹھائی،جزیرۃ العرب کی فوج بری طرح ناکام ہوگئی،اوراسے سوائے ننگ وعار کے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی،بعض سیاسی مبصرین توگزشتہ مہینے میں یہ خیالات پیش کرنے پرتلے ہوئے تھے کہ” فیصلہ کن طوفان” یمن میں اپنے اہداف کوحاصل کرنے کے بعد عراق اورشام تک پہنچ جائے گی۔
دوسری جانب سعودی عرب اوراس کے حلیفوں نے واضح انداز میں یہ اعلان بھی کیاتھا کہ: ۱:مفرورصدرمنصورہادی کوواپس اقتدار سونپا جائے گا۔
۲:انصاراللہ اوریمنی فوج کوغیرمسلح کرنا،انصاراللہ بغیرکسی شرط کے ہتھیار ڈال دے گی۔
۳:انصاراللہ ملک کے بہت سارے علاقوں خاص طورسے دارالحکومت صنعاء سے نکل دوبارہ صعدہ کی پہاڑیوں پرچلی جائے گی،جیسے وہ اہداف تھے جن کے حصول کے لئے ظالم آلِ سعود نے یمن پرجارحیت شروع کی تھی۔
سعودی عرب نے یمن پراپنی اس جارحیت کے لئےکوئی بھی سرخ لکیربھی نہیں کھینچی تھی جس کے لئے اس نے 27دنوں میں کل2400 فضائی حملے کیے جس میں جدیدسے جدیدامریکی ہتھیار استعمال کیے گئے،جس کے نتیجے میں 1000یمنی مظلوم شہری شہیدہوئے جن کی اکثریت عورتوں اوربچوں کی ہے،جبکہ4000سے زائدافرادزخمی ہوئے،اس کے علاوہ وہاں کے ہوائی اڈے،فوجی چھاونیاں،کارخانے، ہسپتالیں،اسکولز،مساجد،برقی ادارے،پلیں،مہاجروں کے خیمہ بستیاں،اورہزاروں گھروں کومسمارکیے جانے کے علاوہ تمام زمینی اورفضائی کامحاصرہ کیاگیا تاکہ یمن کے اندرکسی بھی طبی اورغذائی امدادکاداخلہ نہ ہوں۔
یمنی عوام نے ظالم آل سعود کے مقابلے صبروثابت قدمی مظاہرہ کرتے ہوئے ظالم کوشکست سے دوچارکیا اورکامیابی اپنے نام کردیا

متعلقہ مضامین

Back to top button