یمن

سعودی عرب کو 27 روزہ جنگ میں شکست/یمن پر مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ

شیعت نیوز: سعودی عرب کے فوجی حکام نے یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ اور ہوائی حملوں کے خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف نئے فوجی اقدامات زیر غور ہیں۔ یمن پر 27 روز ہ جنگ میں سعودی عرب اپنے اہداف تک پنہچنے میں ناکام ہوگیا۔

راشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے فوجی حکام نے یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ اور ہوائی حملوں کے خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف نئے فوجی اقدامات زیر غور ہیں۔ یمن پر 27 روز ہ جنگ میں سعودی عرب اپنے اہداف تک نہیں پنہچ سکا۔

سعودی فوجی حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کا فیصلہ کن طوفان سنگین شکست سے دوچار ہوگیا ہے اور یمن پر ہوائی حملوں کو متوقف کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب یمن میں اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا ہے سعودی عرب نے انصار اللہ اور یمن کے فوجیوں کی پیشقدمی روکنے کے لئے ہوائی حملے شروع کئے تھے جنھیں سعودی عرب متوقف کرنے میں ناکام ہوگیا۔عرب ذرائع کے مطابق یمن کے خلاف سعودی عرب کی 27 روزہ بے مقصد جنگ ختم ہوگئی ہے جس میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کھانی پڑی ہے اور یمن کے عوام نے سعودی بزدلوں پر فتح حاصل کرلی ہے اس فتح کوشمشیر پر خون کی فتح قراردیا جارہا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن جنگ میں 944 افراد کو شہید جبکہ 3478 افراد کو زخمی کیا۔جن میں بڑي تعداد عورتوں اور بچوں کی شمال ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button