یمن

یمنی قو م پر عزم ہے، انصاراللہ کے رہنما کا خطاب

یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے جارح ممالک کے حملوں کے خلاف عوام کی استقامت کو سراہا ہے
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم پہلے یمن کی عظیم قوم کی استقامت کو سراہتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی شاندار اور عظیم استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وسیع پیمانے پر جارحانہ کاروائیاں بھی اس عظیم قوم کے پائے ثبات کو متزلزل نہیں کرسکی ہیں۔ ان وحشیانہ حملوں نے ملت یمن کی تمام تر توانائیوں اور زندگی کی علامات کو نشانہ بنادیا ہے۔ ان جارحانہ حملوں میں بے گناہ بچے، عورتیں اور بوڑھے مارے جارہے ہیں۔ جارح عناصر رہائشی علاقوں، شہروں اور دیہاتوں پر بم برسا رہے ہیں۔ اور تمام بنیادی اور اقتصادی تنصیبات کو ہدف قرار دے رہے ہیں۔ یہ جارحانہ حملے اپنی تمام تر وسعت کے باوجود ملت یمن کے عزم و ارادے میں کوئی خلل پیدا نہیں کرسکے ہیں بلکہ ان کے حوصلے اور بلند ہوئے ہیں- انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کا موقف ایسی مزاحمت کا غماز ہے کہ جس میں ہرگز پسپائی کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکتا ۔ عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ یمن کے عوام نے شکست تسلیم کی ہے نہ ہی اپنے کمزور ہونے یا گھٹنے ٹیکنے کا اعلان کیا ہے، اور اس موقف کا مشاہدہ یمنی بچوں میں کیا جاسکتا ہے کہ جو ملت یمن کے ٹھوس عزم و ارادے کا آئینہ دار ہیں حالانکہ سعودی حملوں میں سب سے زیادہ یمنی بچے نشانہ بن رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button