سعودی عرب

سعودی دارالحکومت ریاض میں شدید جھڑپیں

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بدھ اور جمعرات کے روز سکیورٹی فورسز اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں-
موصولہ رپورٹ کے مطابق ریاض شہر کے علاقے النظیم میں سعودی فورسز اور مسلح گروہوں کے درمیان بدھ کی صبح شدید جھڑپیں ہوئیں- عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کئی مسلح افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- بدھ کے روز جھڑپیں شروع ہوتے ہی سکیورٹی فورسز نے النظیم کے علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا اور لوگوں کو اس علاقے میں داخل ہونے اور نکلنے سے روک دیا- اس رپورٹ کے مطابق مسلح گروہ، جھڑپ شروع ہونے کے بعد بھاگ گئے اور النظیم کے علاقے میں القاعدہ گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں میں جا چھپے جس کے بعد سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے مطلوبہ مسلح گروہ کے افراد کو گرفتار کرنے کے لیے گھر گھر تلاشی لینا شروع کر دی- دوسری جانب خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ سعودی حکام نے مزید فورس النظیم علاقے کی طرف بھیج دی ہے اور سعودی عرب کی فورس اس علاقے میں خود کو دو بدو لڑائی کے لیے تیار کر رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button