مقبوضہ فلسطین

غاصب اسرائیل کے ساتھ کبھی بھی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ اسماعیل ہانیہ

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} حماس کے سیاسی امورکے نائب سربراہ اسماعیل نے ہانیہ نے اس بات پرزوردیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اس بات کااعادہ کیاہے کہ حماس اورغاصب صہیونی رژیم کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔
العالم نیوز چینل نے” رای الیوم” سائیٹ سے رپورٹ کیاہے کہ تحریک حماس کی جانب سے گزشتہ روز غزہ کے جنوبی شہرخان یونس میں ایک بڑاپروگرام منعقد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کےسیاسی امورکے نائب سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہاکہ حماس اپنی قوم کے ساتھ ابتداء سے ہی باوفارہی ہے لہٰذا وہ غاصب اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے کے لئے ہرگز تیارنہیں ہے۔
انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاکہ بعض ناداں دوست بغیرکسی تحقیق کے ہمارے اوپریہ الزام لگاناشروع کردیتے ہیں کہ ہم دشمن کے ساتھ کوئی مذاکرات کرناچاہتے ہیں،لہٰذا آج ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ حماس غاصب اسرائیل کے ساتھ سوائے جنگ کے کسی بھی قسم کے مذاکرات کے ہرگز خواہاں نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ دوسری جانب اس وقت خطے میں جاری تبدیلیوں سے اندازہ ہوتاہے کہ غزہ اور فلسطین کے مستقبل انشاء اللہ تابناک ہوگا۔
انہوں نے غاصب اسرائیلی جیلوں میں قیدفلسطینیوں کے نام یہ پیغام دیتے ہوئے کہ” اے بہادرو: ہم تمہارے ساتھ ہیں اورالقسام برگیئڈ تمہیں ہرگزفراموش نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button