یمن

یمن،ظالم آل سعود کی جارحیت جاری،شہداء اورزخمیوں میں مزیداضافہ

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} یمن پرظالم آل سعود کی جانب سے مسلسل23روزسے جارحیت جاری ہے،جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں ایک طرف تجارتی ودیگراہم مراکزکونشانہ بنائے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب مظلوم یمنیوں کی شہادت میں روزبروزاضافہ ہورہاہے جن میں اکثریت، عورتوں اوربچوں کی ہے۔
العالم نیوز چینل نے یمنی خبری ذرائع کے مطابق رپورٹ کیاہے کہ ظالم آل سعودنے اپنے نمک خوار نام نہادحلیف ممالک کے ساتھ مل کر سرزمین یمن پر23دنوں سے مسلسل ہوائی حملے کررہے ہیں جس کے نتیجے میں آج خاص طورسے صوبہ صعدہ میں کئی گھروں کوتباہ کیا گیاہے جبکہ درجنوں عام شہری شہیدہوئے ہیں۔
ظالم آل سعود نے آج ایک ہسپتال کے قریب بڑے تجارتی مرکزکونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصانات ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دوسری صوبہ تعز،اب،الحدیدہ اورصنعاء میں پچھلے 4ہفتوں سے اس ظالمانہ جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہے جس میں مسلسل اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے اپیل کئے جارہے ہیں کہ وہ ظالم آل سعود کولگام دیں کہ وہ فی الفورجارحیت روک دیں،اس لئے کہ یمنی مظلوم عوام مسلسل شہیدہورہے ہیں اوروہاں انفراسکڑیکچرزتباہ ہوتے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button