مشرق وسطی

شام میں دہشتگردوں کی ہلاکت

شام میں حلب اور اس کے مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کاروائیوں میں کم از کم ساٹھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے دہشتگردوں کی، کم از کم بیس گاڑیوں اور ان کے جنگی سازوسامان کو تباہ کردیا- قنیطرہ میں شامی فوج نے النصرہ دہشتگرد گروہ کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ اور صمدانیہ میں کم سے کم تیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا- یہ ایسی حالت میں ہے کہ قنیطرہ کے مضافات میں بھی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں شامی فوج کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں کئی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ ان کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا- شامی فوج نے اسی طرح ادلب کو مکمل طور پر آزاد کرانے کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے کفر نجد کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جہاں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- دمشق کے مضافات میں بھی شامی فوج کی کاروائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button