عراق

عراق: بصرہ میں یمن کے مظلوم عوام کے اظہاریکجہتی کے لئے بڑے پیمانے پرمظاہرے۔

شیعیت نیوز{ مانٹرنگ ڈیسک} یمن میں جاری ظالم آل سعود کی جارحیت کے خلاف آج عراق کے شہربصرہ میں ایک پرہجوم مظاہرے ہوئے جہاں شریک افراد نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بالفوراس جارحیت کے روکنے میں اپنااہم کردار کریں۔
العھد نیوز رپورٹ کے مطابق آج بصرہ میں سیاسی،ثقافتی،تعلیمی،عوامی تمام حلقوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی جانب سے یمن میں جاری سعودی جارحیت کے خلاف اورمظلوم یمنی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئےبہت بڑےمظاہرے ہوئے جہاں شریک ایک مقررابومجاہد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اہم اہلیانِ بصرہ مظلوم یمنیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اورانشاء اللہ دشمن عنقریب ہزیمت سے دوچارہوں گے۔
ایک اورمقرر ہادی الزیادی نے اپنے خطاب میں کہاکہ” اس وقت ہماراعالمی برادری سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ وہ یمن سے اس ظالمانہ جارحیت کافی الفورخاتمہ کریں۔
انہوں نے کہا ظالم آل سعوددراصل امریکہ واسرائیل کے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں،انہیں شرم آنی چاہئے کہ ایک مسلمان ملک پرمظلوم مسلمانوں پرجارحیت کواپنافخرسمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button