یمن

سعودی جارحیت کے جواب میں یمن کے حوثی اور تخیہ قبائل کا جوابی حملہ، دسیوں سعودی فوجی واصل جہنم

 یمنی سرحد کے قریب سعودی جارح افواج کے فضائی حملوں کے جواب میں یمنی حوثی تخیہ قبائل کے شیعہ سنی افراد نے سعودی ملٹری بیس پر حملہ کرکے دسیوں سعودی جارح فوجیوں کو واصل جہنم کردیا۔ اس جوابی حملے میں حوثی اور تخیہ قبائل نے 20 ٹینک، 10 بکتربند گاڑیاں اور دو ہیلی کاپٹرز پر بھی قبضہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق یمن کے شمال سرحدی علاقے صعدہ کے قریب یمنی حوثی تخیہ قبائل کے شیعہ سنی افراد نے سعودی جارح افواج کی المنار ملٹری بیس پر اچانک جوابی حملہ کردیا۔ یہ جوابی حملہ سعودی عرب اور اتحادی افواج کی یمن پر بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں بچوں اور خواتین سمیت متعدد بے گناہ افراد کی شہادت کے جواب میں کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس جوابی حملہ میں دسیوں سعودی جارح افواج کے بھگوڑے فوجی اپنے اجداد کی سنت اپناتے ہوئے فرار کا راستہ اختیار کرتے ہوئے واصل جہنم ہوگئے۔ اس جوابی حملے میں حوثی اور تخیہ قبائل نے سعودی جارح افواج کے 20 ٹینک، 10 بکتربند گاڑیاں اور دو ہیلی کاپٹرز پر بھی قبضہ کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سعودی عرب اور اس کی جارح افواج کی جانب یمن پر فضائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ۱۷۰۰ سے زائد معصوم بے گناہ بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button