پاکستان

علامہ طالب جوہری کا این اے 246پر ایم کیو ایم کے امیدور کی حمایت

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لئے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی کے ہمراہ ایم کیو ایم کے نمائندہ وفد نے بین الاقوامی مذہبی اسکالر و ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہ واقع انچولی سوسائٹی فیڈرل بی ایریا میں ملاقات کی اور علامہ طالب جوہری کو الطاف حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے علامہ طالب جوہری سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار کی حمایت اور دعاؤں کی درخواست کی۔ اس موقع پر علامہ طالب جوہری نے ایم کیو ایم کے وفد کا انتہائی والہانہ انداز میں استقبال کیا اور اپنی اور اپنی برادری کی جانب سے حلقہ این اے 246 سے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل کو مکمل حمایت کا یقین دلایا اور ایم کیو ایم کی کامیابی اور الطاف حسین کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ ایم کیو ایم کے وفد میں رکن سندھ اسمبلی انور رضا رضوی، علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور دیگر اراکین بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button