پاکستان

یمن کے نہتے عوام پر بمباری کھلی جارحیت ہےعلامہ عباس کمیلی

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ حرمین شریفین کا محافظ خود خدائے ذوالجلال ہے ۔تحفظ حرمین کے نعرے کو محض اقتدار بچانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ،یہ بات انہوں نے مسجد آل عباء گلبرگ میں یمن کی صورتحال اور عالم اسلام کے کردار کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں بیداری کی لہر سے شہنشاہیت پریشان اور خوفزدہ ہے ۔یمن کا مسئلہ ان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے اس داخلی مسئلہ کی آڑ میں وہاں کے نہتے عوام پر وحشیانہ بمباری جس میں عورتیں اور بچے کثرت سے ہلاک ہورہے ہیں کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کا مؤقف قابل تعریف ہے جس میں غیر جانبدار رہنے کی پالیسی کو اپنایا گیا ہے۔اس موقع پر مولانا نادر عباس ،علامہ محمد علی رضوی،سلمان مجتبیٰ ،مولانا دلاور عباس،علامہ باقر زیدی،علامہ قلندری ،سید لخت حسنین زیدی،طاہر رضا ،ظفر عابدی ،ڈاکٹر میر شبر ،رفیق عباس جعفری،حسن عالم زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ غیروں کی جنگ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کو عوام نے سراہا ہےا کیونکہ عوام نہیں چاہتے کہ ایسی کسی جنگ میں کودا جائے جس سے ہمیں نقصان ہو۔اس سلسلے میں حکومت عمان اور دیگر ممالک نے بھی اسی طرح غیر جانبدار رہنے کا مظاہرہ کیا جسےعالم اسلام قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button