پاکستان

سعودی نواز کالعدم جماعتوں کی جانب سے پارلیمانی قرادار کو مسترد کردیا

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق تحفظ حرمین شریفین سمینار کا 6 نکاتی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پارلیمنٹ کی غیر جانبدار رہنے کی قرارداد انتہائی غیر مناسب ہے۔ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ قرارداد پاکستان کو عالم اسلام میں تنہا کرنے کی سازش ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں (بقول انکے) کی کارروائی کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے۔ حکومت عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے جراٴت مندانہ کارروائی کرے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یمن کی صورتحال فرقہ وارانہ نہیں ہے، وہاں جنگ نہیں بغاوت ہے، تنازعے کو مختلف رنگ دیئے جا رہے ہیں، ہر پہلو کو سمجھنا ہوگا۔ حافظ سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کے عوام کی دل کی آواز نہیں ہے۔ سعودی عرب کبھی پاکستان کے مسئلے پر غیر جانبدار نہیں رہا۔ حافظ سعید اور دیگر رہنماؤں کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے جانوں کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button