سعودی عرب

پاکستانی فوج یمن نہ بھیجنے پر سعودی عرب نے پاکستانی جہاز کو لینڈ ہونے نہیں دیا

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے جمعے کے روز پاکستان کی شاہین ایئر لائنز کے طیارے کو سعودی عرب کے سیکورٹی معیار کے مطابق سیکورٹی نہ ہونے کی بناء پر اپنے ملک کی فضا میں داخل ہونے سے روک دیا- سعودی حکام کی جانب سے یہ اقدام ایسی حالت میں عمل میں لایا گیا ہے تکنیکی مسائل کی بناء پر شاہین ایئر لائنز کی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا- دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے یہ قدم، ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت میں پاکستان کی شمولیت کے لئے ریاض کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اس جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے- دو ہفتے قبل پاکستان نے، یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی حمایت میں اپنے بحری جنگی جہاز اور فوج روانہ کرنے کا فیصلہ کرنا چاہا تھا- واضح رہے کہ یہ دوسرا طیارہ ہے کہ جسے سعودی عرب کی فضا میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے- سعودی حکام نے دو روز قبل اسی طرح کا ایک دعوی کرتے ہوئے ایرانی زائرین کے طیارے کو بھی سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button