پاکستان

ملک بھر میں حساس تنصیبات اور مقامات پر دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ، حساس اداروں کا مراسلہ جاری

حساس اداروں کی رپوٹس کے مطابق ملک بھر میں حساس تنصیبات اور مقامات پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ ہے، اس حوالے سے حساس اداروں نے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے پولیس حکام کو موصول مراسلہ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں حساس مقامات پر دہشتگرد حملہ کر سکتے ہیں، اس سلسلے میں ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق دہشتگرد کراچی ایئرپورٹ، قائد میوزیم اور امریکی قونصیلٹ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مراسلے کے مطابق لاہور کا علامہ اقبال ایئرپورٹ، سول لائنز پولیس اسٹیشن، آرمی سروس کلب، لاہور چڑیا گھر، ایف آئی اے ہیڈکواٹرز لاہور، پنجاب اسمبلی کی عمارت، لاہور ہائیکورٹ، سی آئی ڈی سینٹر لاہور، پنجاب کالج اور دیگر مقامات بھی دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ میں شامل ہیں، جبکہ پشاور میں پولیس کالونی پشاور، امریکی قونصیلٹ، مرکزی شہر کے علاقے، وانا کی جانب جانے والے آرمی اور فضائیہ کے استعمال کے مقام اور دیگر جگاہیں شامل ہیں، مراسلہ جاری ہونے کے بعد ملک بھر میں حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button