مقبوضہ فلسطین

فلسطینی کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت

صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کیمپ پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
صیہونی فوجیوں نے جمعے کے دن غرب اردن کے علاقے الجلزون میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں کم از کم بارہ فلسطینی گولیوں کا نشانہ بنے۔ اس واقعے کے بعد مشتعل فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے مابین جھڑپوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ صیہونی فوجیوں نے جمعے کے دن غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین پر بھی حملہ کیا اور متعدد لوگوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا۔ صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور خان یونس کے علاقے میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو زخمی کر دیا۔ یاد رہے گذشتہ گرمیوں کے موسم میں صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر حملہ کیا تھا۔ اس پچاس روزہ جارحیت میں دو ہزار تین سو فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زائد نہتے عوام زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد فلسطینی مزاحمت نے صیہونی حکومت کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button