خبیث تکفیری سعودی عرب کا اسرائیل سے خفیہ تعلقات کا نیا ثبوت
شیعیت نیوز : سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ نے صہیونی صدر اسحاق ہرزوگ کا ایک خصوصی انٹرویو نشر کیا، جس نے خطے میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں توجہ حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب امریکی اور صہیونی منصوبوں کا بڑا حامی ہے، رہنما انصاراللہ
اسحاق ہرزوگ نے انٹرویو کے دوران سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل خطے کے ممالک کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی چاہتا ہے، تاہم انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور دیگر علاقائی ممالک میں جاری فوجی کارروائیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
اسرائیلی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا احترام کرتے ہیں اور مستقبل میں ان سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔







