عراق

عراق میں شکست کی تلافی کے لئے داعش کی نئی چال

عراقی کردستان کی پیٹریاٹیک یونین پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد، صوبہ کرکوک اور تکریت کے اکثر علاقوں سے حویجہ اور قرات کی طرف پسپائی اختیارکررہے ہیں۔
پیٹریاٹیک یونین آف کردستان کے سربراہ رشاد گلالی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ داعش نے کرکوک اور تکریت کے علاقوں میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد حویجہ اور قرات کی جانب پسپائی اختیار کرلی ہے اور وہ، اپنی فورسز کو امدادی فورس کے عنوان سے پھر سے منظم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ رشاد گلالی نے مزید کہا کہ داعش کے دوسرے عناصر بھی، ضلع باقرن کے زورنا، عدلہ، ممد، استیر اور شندر علیا دیہاتوں میں چلے گئے ہیں اور خود کو پھر سے مسلح اور منظم کرنے میں کوشاں ہیں- رشاد گلالی کے مطابق داعش، ان دیہاتوں میں اپنے عناصر کےلئے مکانات بنا رہے ہیں اور اپنے دہشتگردوں کی رہائش کا انتظام کررہے ہیں -کردستان پیٹریاٹیک یونین کے سربراہ نے کہا کہ جن عناصر کو داعش گروہ نے یہاں منتقل کیا ہے ان میں سے بیشتر، دوسرے علاقوں کے رہنے والے ہیں اور وہ حنگوں میں شکست کے وقت انھیں امدادی فورس کے عنوان سے استعمال کرتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button