پاکستان

یمن کی جنگ میں ہمیں اپنی فوج نہیں بھجوانا چاہئے ،عاصمہ جہانگیر

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ یمن کی جنگ میں ہمیں اپنی فوج کو نہیں بھجوانا چاہیئے ، تاہم فوج کو کس ملک میں کرائے پربھجوانا ہے اس بات کا فیصلہ پارلیمینٹ کو ہی کرنا چاہئے ۔وہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ہمارے ملک کے سیاستدانوں کو جب لات ماری جاتی ہے تو وہ سعودی عرب یا یو اے ای جا کر پناہ لیتے ہیں ۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ سیاستدانوں کو تھوک کر چاٹنے کی عادت ہے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اس بات کی واضح دلیل ہے کیونکہ ایک فریق کو فیس سیونگ کرنی تھی اور دوسرے فریق کو اپنی جان چھڑانی تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button