مقبوضہ فلسطین

فلسطین: صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ جاری

صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر انھیں اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے-

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے سنیچر کی صبح غزہ پٹی کے شمال مغرب میں واقع السودانیہ اور الواحہ کے ساحلوں کے سامنے ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی- درایں اثنا فلسطین کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے الزیتون کے مشرقی اور کفار عزہ کے علاقوں میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی- رپورٹ کے مطابق اس فائرنگ میں کسی کے شہید یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے- درایں اثنا غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعے کی رات مسجد الاقصی کے جنوب میں واقع علاقے سلوان میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button