یمن

یمن پرظالم آل سعودکی جارحیت جاری،عورتیں اوربچے سمیت11شہید۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}یمن پرظالم آل سعود کی جارحیت جاری ہے جہاں آج دارالحکومت صنعاء میں مختلف رہائشی علاقے،کارخانے، اشیائے خوردونوش کے گوداموں کونشانہ بنایاگیاجس کے نتیجے میں 11مظلوم شہری شہیدہوئے جن میں عورتیں اوربچے شامل ہیں۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق ظالم آل سعوداپنے نمک خواراتحادیوں کے ساتھ مل کریمن کے مظلوم عوام پرآئے روزبمباری کررہے ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ ان ظالموں نے خاص طورسے وہاں کے انفراسٹرکچرز،رہائشی علاقوں،اورخوراک کے کارخانوں کونشانہ بنارہے ہیں۔
دوسری جانب ان کے مقابلے میں یمنی فوج اورانصاراللہ کے جوانوں نے ملک کے مختلف علاقوں پرکنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں، اس حوالے سے وہاں کے شہریوں نے اپنےموقف یوں سنایا:
ہم ظالم آل سعودکے گماشتوں اوراس کے نمک خوارممالک سے یہ کہناچاہتے ہیں کہ ہمارے اوپران ظالمانہ حملوں سے اب تک تم لوگوں نے کون سے اہداف حاصل کیے ہیں؟ سوائےیہ کہ تم نے یہاں کے بے گناہ مظلوم عوام کوشہید کیا،بچوں کوقتل کیا،عورتوں کومارڈالا،ہمارے انفراسٹرکچرز کوتباہ کیا، ہمارے کارخانوں کوملیامیٹ کیا۔
ان کامزیدکہناتھاکہ اس وقت ہمارے بہادرفوج تکفیری جماعتوں القاعدہ اورداعش کوتباہ کرنے کے لئے ملک کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button