دنیا

یمن پرسعودی جارحیت کے نتیجے میں500افرادشہید،1700سے زائدزخمی۔اقوام متحدہ

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} یمن کے مظلوم عوام پرآج سےظالم سعودی عرب کی جارحیت9 ویں روز میں داخل ہوئی ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے اب تک519مظلوم یمنی عوام لقمہ اجل بن چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد1700سے تجاوزکرگئی ہے جن میں عورتیں،بوڑھے اورخاص طور سے بچے شامل ہیں۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نےاپنے نمک خوارنام نہاداتحادی ممالک کے تعاون سے مظلوم یمنیوں پر پچھلے9دنوں سے اپنی جارحیت جاری رکھاہواہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق خاص طورسے وہاں کے ہسپتالوں،ہوائی اڈوں،اشیائے خوردونوش کے گوداموں،فیکٹریوں کو نشانہ بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد شہید،ہزاروں زخمی جبکہ اس سے کئی گناہ زائدافراد ان جنگ زدہ علاقوں سے ہجرت کرنے پرمجبورہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آج کی جارحیت میں دارالحکومت صنعاء،ھمدان میں معیشت کے اداروں اورعدن کے بندرگاہ کو نشانہ بنائے گئے جس کے نتیجے میں57افرادشہید جن میں خاص طورسے عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
ذارئع کے مطابق ادھر2صوبے ضالع اورتغرمیں حملے کیے گیے،جبکہ دوسری جانب سعودی سرحد سے متصل علاقوں میں یمنی عوامی فورس اورسعودی فورس کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک سعودی آرمی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہونے اطلاع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button