یمن

غاصب سعودی جارحیت8ویں روزمیں داخل،شمالی یمن پرحملہ،120مظلوم یمنی شہید۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} سعودی جارحیت آج سے آٹھویں دن میں داخل ہوئی ہے،جہاں ایک طرف سرزمین یمن میں تباہ کاریاں اپنے عروج پرہیں تودوسری جانب وہاں مظلوم شہریوں جن میں عورتوں اوربچوں کی لاشیں مسلسل گررہی ہیں جہاں آج ایک ہی حملے میں120افرادلقمہ اجل بن گئے۔

 رپورٹ کے مطابق آج علی الصباح غاصب سعودی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبہ حجہ کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں3افرادشہیدجبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ سعودی جارحیت اس وقت پورے آٹھ روزمکمل کررہی ہے جہاں آج صوبہ الحدیدہ میں ایک دودھ کے کارخانے کونشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں43افرادشہیدجبکہ80زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غاصب سعودی یلغارکے پہلے روزصنعاء اوردیگربعض دیگررہائشی علاقوں نشانہ بنائے گئے جس کے نتیجے میں28شہید جبکہ40زخمی ہوئے تھے۔
دوسرے روزصوبہ صعدہ کے ایک مارکیٹ سمیت رہائشی مکانات کونشانہ بنائے گئے جہاں 39 شہید جبکہ 88 افرادزخمی ہوئے تھے۔
تیسرے روزسعودی جنگی طیاروں نے صعدہ اورصنعاء کے بعض علاقوں پربم گرائے جس کے نتیجے میں35 شہید جبکہ88افرادزخمی ہوئے۔
چوتھے روزمیں صعدہ کے ایک ہیلتھ سینٹرسمیت دارالحکومت کے شمال میں واقع چندرہائشی علاقے پرحملے کیے گئے جس کے نتیجے میں30افراد شہیدجبکہ80زخمی ہوئے۔
ذرائع کاکہناہے کہ سب سے زیادہ حملے پانچویں روزکئے گئےجس کے نتیجے میں نقصانات بھی بہت ہوئے جہاں45 شہری شہیدجبکہ250افرادزخمی ہوئے ہیں۔
چھٹے روزمیں غاصب طیاروں نے یمن کے چندشہروں کواپنے حملے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں14 افراد شہید جبکہ33زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button