پاکستان

مولانا غلام رضا نقوی کی نظربندی، ڈی سی او لاہور کی تنخواہ قرق

لاہور ہائیکورٹ نے مولانا غلام رضا نقوی کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست میں جواب داخل نہ کرنے اور پیش نہ ہونے پر ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی تنخواہ قرق کرتے ہوئے انہیں 30 مارچ کو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ نے شہری ابوتراب نقوی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈی سی او لاہور نے درخواست گزار کے عزیز غلام رضا نقوی کی نظربندی کے احکامات جاری کئے ہیں، جبکہ وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں، جس کے تحت انہیں نظربند کیا جا سکے۔ انہوں نے استدعا کی کہ نظر بندی کا حکم کالعدم کرتے ہوئے غلام رضا نقوی کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس درخواست میں ڈی سی او لاہور مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی جواب داخل کرایا جا سکا ہے۔ جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 30 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button