پاکستان

پاکستان کو ہرگز یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب امریکہ کے ساتھ مل کر خطے میں اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سے میڈیا کو جاری کئے گئے ٹکرز میں یمن پر سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہرگز یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، سعودی عرب نے ہی مصری حکومت کے خاتمہ میں امریکہ کا ساتھ دیا تھا، سعودی عرب ہی وہ ملک ہے جس نے امریکہ کے ساتھ مل کر شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، پاکستان، عراق، افغانستان، یمن سمیت دیگر ممالک کے حالات کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button