پاکستان

کراچی، سیاسی جماعت کی مدد سے کالعدم تنظیم کے نعیم بخاری، آصف چھوٹو شیعہ نسل کشی کرتے ہیں

حساس اداروں نے کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم جماعت کے پانچ گروہ کراچی میں سیاسی جماعت کی مدد سے کاروائیاں کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کالعدم جماعتیں سیاسی تنظیم کے ٹارگٹ کلرز کی مدد سے اپنے اہداف حاصل کررہی ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں نعیم بخاری گروہ، آصف چھوٹو گروپ، عطاء اللہ گروپ، جند اللہ اور القاعدہ ملوث ہیں۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق چند روز پہلے پریڈی اسٹریٹ اور آرام باغ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بہادرآباد میں بوہری برادری کے قتل میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کا ایک ہی گروپ ملوث ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ سے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے ایم کیو ایم پر الطاف حسین کی گرفت کمزور ہوچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ جب وہ بیانات جاری کرتے ہیں تو انہیں حالات کا صحیح ادراک ہی نہیں ہوتا۔ ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی اور تمام علاقوں سے نوگو ایریاز ختم کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ رپورٹ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے جن گروپس کا ذکر کیا گیا ہے ان میں نعیم بخاری گروپ اورنگی ٹاؤن، آصف چھوٹو گروپ ناظم آباد میں شیعہ نسل کشی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ سانحہ عاشورا سمیت کئی واقعات میں جنداللہ اور خودکش حملوں کی بیشتر وارداتیں القاعدہ سے منسلک گروہوں نے انجام دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کی سیاسی تنظیم (ایم کیو ایم) کے علاقائی ذمہ دار افراد کالعدم جماعت (سپاہ صحابہ) کو معلومات اور حتیٰ کہ اسلحہ بھی فراہم کرتے ہیں، جس کا اعتراف متعدد دہشت گردوں نے اپنے اعترافی بیانات میں کیا ہے۔ یاد رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور ایم کیو ایم کے درمیان یہ شراکت اس وقت شروع ہوئی کہ جب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج اور شیعہ نسل کشی میں مطلوب ملزم حماد صدیقی نے مسجد صدیق اکبر میں دہشت گرد وہابی رہنما اورنگزیب فاروقی سے تفصیلی ملاقات کی اور کراچی میں مشترکہ امور میں تعاون پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button