سعودی عرب

شیخ النمرکی سزائے موت کے خاتمے کے لئے دنیابھرمیں سعودی سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}سماجی رہنمائوں،سعودی اورعرب وغیرعرب انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والی تنظیموں نے آج دنیابھرمیں سعودی عرب کے سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے کیے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آج دنیابھر میں موجودسعودی عرب کے سفارت خانوں کے سامنے سماجی رہنمائوں،سعودی اورعرب وغیرعرب انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والی تنظیموں نے آیۃ اللہ شیخ باقرالنمرکی سزائے موت کے خاتمے کے لئے مظاہرے اوراحتجاج کیے،ذرائع کاکہناتھا کہ مظاہرے میں شریک افرادنے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شیخ باقرالنمرپرعائد سزائے موت کے حکم کوختم کرنے میں اپناکرداراداکریں۔
خیال رہے اس قبل بھی دنیاکے مختلف ممالک میں شیخ النمرکی رہائی کے لئے مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button