دنیا

یمن، دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹیری جنرل بان کی مون نے جمعے کے روز یمن کی مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے معاون فرحان حق نے کہا کہ بان کی مون نے یمن کے تمام متحارب گروپوں سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد دشمنانہ اقدامات کو روکتے ہوئے زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ یمن کے لئے بان کی مون کے خصوصی نمائندے جمال بن عمر نے بھی جمعے کے روز تمام سیاسی اور مسلح گروپوں سے مطالبہ کیا کہ فورا” اور بغیر کسی پیشگی شرط کے مسلح کارروائیوں کو بند کردیں- جمال بن عمر نے اپنے بیان میں صوبۂ عدن میں جاری طاقت کے استعمال اور تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ یمن کے حالیہ خطرناک حالات نے بین الاقوامی اداروں کی اس بات کی تائید کردی ہے کہ یمن کے بحران کی واحد راہ حل، سیاسی مذاکرات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button