پاکستان

کراچی میں کالعدم اہل سنت والجماعت کا خودکش حملہ، دو رینجرز اہلکار شہید، جبکہ دو زخمی

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کالعدم اہل سنت والجماعت / طالبان کے خودکش حملے میں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

شیعت نیوز کے مطابق یہ دھماکا نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک میں پیش آیا جہاں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ اہلکاروں کی شناخت قاسم اور یار محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی گلبرگ کے مطابق رینجرز کی گاڑی پر ہونے والا حملہ خودکش ہے، موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

 دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں سنی گئی۔ واضح رہے کہ کالعدم  کی  دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے اس سے پہلے بھی رینجرز کیموبائلوں اور ہیڈکواٹر کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جس کے نتیجے میں رینجرز کی کئی اہلکار اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں

قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

تاحال دھماکے کی نوعیت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ خیال رہے کہ کراچی شہر میں یہ دن کا دوسرا دھماکا تھا۔

اس سے قبل شہر قائد کے علاقے آرام باغ میں بوہری برادری کی مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button