عراق

عالمی دہشت گردتنظیم داعش نےالبشمرکۃ فورس کے3افراکودذبح کردیا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراقی مقامی ذرائع کاکہناہے کہ آج بروزجمعہ کوعالمی دہشت گردتنظیم داعش نے موصل میں البشمرکۃ فورس کے3افرادکوذبح کردیا۔

السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق عالمی دہشت گردتنظیم داعش کے بہیمانہ مظالم تاحال سرزمین عراق وشام میں جاری وساری ہیں،جہاں موصل میں البشمرکۃ فورس کے3افرادجوپچھلے دنوں گرفتار کیے گئےتھے ان کوآج انہوں نے ذبح کرڈالا۔
ذرائع کاکہناہے کہ داعش کی طرف سے یہ اقدام اس لئے کیاگیاکیونکہ البشمرکۃ فورس کی جانب سے گزشتہ دنوں ان کے ٹھکانوں پرمیزائیل کے گولے داغے گئے تھے۔
کہاجاتاہے کہ البشمرکۃ فورس نےموصل میں کردستان کے ایک وسیع علاقے کوداعش کے کنٹرول سےآزاد کرالیا ہے،تاہم اب بھی کچھ علاقے داعش کے قبضے میں ہیں،خیال رہے البشمرکۃ فورس کی جانب سے داعش کے خلاف کاروائیاں،صلاح الدین،دیالیہ اورصوبہ الانبار میں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button