پاکستان

پشاور: حیات آباد میں امامیہ مسجد حملے میں ملوث اہم دیوبندی دہشتگردگرفتار

 انسداد دہشتگردی فورس پشاور نے حیات آباد میں امامیہ مسجد حملے میں ملوث اہم دیوبندی دہشتگردکو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار دیوبندیدہشتگرد  ایک کالعدم دیوبندی  دہشتگرد تنظیم سے وابستہ ہے۔ انسداد دہشتگردی فورس کا پشاور سے جاری بیان کے مطابق شدت پسندفضل محمد کو پشاور سے گرفتارکیاگیا ہے ۔ جو امامیہ مسجدحملےپردہشتگرد حملے میں ملوث تھا۔ اور اس کا تعلق ایک کالعدم دیوبندی دہشتگرد تنظیم سےہے۔ انسداد دہشت گردی فورس کے مطابق گرفتار دہشتگرد اور اس کے دیگر ساتھیوں پر مشتمل گروہ کے خیبر ایجنسی اور پشاور میں 12 خودکش حملوں، 6 بم دھماکوں اور 6 پولیس حملوں میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ جبکہ گرفتار دہشتگرد  ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتا خوری کے متعدد واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔ 13 فروری کو پشاور کی امامیہ مسجد حملے میں 20 نمازی شہید اور درجنوںزخمی ہو ئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button