پاکستان

پنجا ب حکومت صوبے میں مذہبی فسادات کو روکنے میں ناکام رہی ،ثروت قادری

سر براہ پا کستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پورطریقہ سے حصہ لیں گے۔ سنی تحریک کے چاروں صوبائی صدور کوانتخابی اہداف دے دئیے گئے۔ صوبائی صدور اتحاد بنانے اور انتخابی مہم کو موثر طریقہ سے سر انجام دینے کیلئے الیکشن سیل قائم کریں گے ۔مر کز اہلسنت ملک بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کرے گا۔یوحنا آباد سانحہ کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں۔پنجا ب حکومت صوبے میں مذہبی فسادات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔2مسلمانوں کو شر پسندوں کی طرف سے زندہ جلانا کھلی دہشت گردی ہے ۔حکومتی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔دہشت گردوں کا قبر کی دیواروں تک پیچھا کریں گے۔حکومت نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم مذہبی جماعتوں کے خلاف حکومت کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مر کز اہلسنت پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر مر کزی رہنما محمد شاہد غوری ،محمد شاداب رضا نقشبندی ،صوبائی صدور محمد انعام اللہ خان قادری ،نور احمد قاسمی ،محمد علی جتک،اراکین مر کزی رابطہ کمیٹی محمد مبین قادری و دیگر بھی موجود تھے۔ محمد ثروت اعجا ز قادری نے کہا کہ کالعدم مذہبی جماعتیں حکومت کی ناک کے نیچے پوری آزادی کے ساتھ کام کرر ہی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کالعدم جماعتوں کی سر گرمیوں کا نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button