مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے میں ایک فلسطینی شہید۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}گزشتہ روزفلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں الجلزون کیمپ کے قریب ایک مظلوم فلسطینی شہری غاصب اسرائیلی آرمی کی فائرنگ سے شہیدہواہے۔
العالم ٹی وی نے فلسطینی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ گزشتہ روز ایک 20 سالہ فلسطینی کورام اللہ کے شمال میں غاصب اسرائیلی آرمی نے سینے پرگولی مارکرشہید کیاتھا۔ جس کی وجہ سے تقریبا50سے زائدفلسطینی جوان جلزون کیمپ کے قریب غاصب اسرائیلی آرمی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے،ذرائع کاکہناہے کہ غاصب اسرائیلی آرمی نے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں جوان زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button