عراق

ہم نےصلاح الدین کے8000کلومیٹرعلاقے آزادکرائے ہیں۔ہادی عامری

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراقی تنظیم بدرکے سربراہ ہادی العامری نے کہاہے کہ صوبہ صلاح الدین کے8000کلومیٹرعلاقےکوعالمی دہشت گردتنظیم داعش کے کنٹرول سے آزادکرایے گئے ہیں، انہوں نےمزیدکہاکہ عنقریب قریبی علاقوں بھی آپریشن کیاجائے گا۔
السومرية نیوزرپورٹ کے مطابق عامری نے گزشتہ شب ایک لائیوٹی وی پروگرام”حدیث الوطن”میں کہاکہ صوبہ صلاح الدین میں رواں ماہ مارچ کے8تاریخ سے مسلح دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف شروع ہوئی جومسلسل11روزجاری رہنے کے بعد2محوروں پہلاشرق النہرجبکہ دوسرا محور غرب النہرمیں مکمل ہوئی۔
انہوں نے کہااس دوران8000کلومیٹرعلاقے دہشت گردداعش کے کنٹرول سے آزادکرائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاکہ امریکہ اس حوالے سے عراقیوں کی امدادکرنے سے بالکل عاجزرہالہٰذااتحادی ممالک عراق میں اس وقت ایک سراب کی مانند ہیں جودورسے ہی اچھالگتاہے۔
آخرمیں انہوں نے کہاجب سے آیۃ اللہ سیدعلی السیستانی کی طرف سے فتوی سامنے آیاکہ عراق کونام نہاددہشت گردتنظیم داعش سے بچایاجائے توہم ہتھیاراٹھانے پرمجبورپوئے،ورنہ تو2003سے ہم آرام سے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے تھے،اوراگرآیۃ اللہ السیستانی کی طرف سے فتوی نہیں آتاتو اس وقت تک توپوراعراق داعش کے کنٹرول میں چلاجاناتھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button