ایران

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تقاریر مشتعمل آئی فون ایپلیکشن کا افتتاح ہوگیا

انقلاب اسلامی نے ایک سمارٹ فون ایپلیکیشن جاری کی ہے جس کی مدد سے رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے چاہنے والے ان کی تمام تقاریر کو فون پر سن سکیں گے، آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ کے مطابق Khamenei.ir کے نام سے متعارف کروائی جانے والی ایپلیکیشن اینڈرائیڈ یا ایپل کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائل فونز کے لئے دستیاب ہوگی۔ ابتدائی طور پر یہ ایپلیکیشن صرف فارسی زبان میں جاری کی گئی ہے۔

موبائل فون پر انٹرنیٹ کی مدد سے رہبر انقلاب اسلامی کی 1989 سے لے کر تمام تقاریر تک رسائی ہوگی جبکہ اس کے علاوہ ان کے پیغامات اور تصاویر بھی میسر ہوںگی۔ ان تقاریر کو سال کے حوالے سے تقسیم کیا گیا ہے اور صارفین کسی ایک خاص لفظ کے حوالے سے بھی مواد تلاش کرسکتے ہیں،ایران کی 7 کروڑ 80 لاکھ آبادی سے میں سے تقریبا 4 کروڑ افراد انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں جن میں حکومتی رہنما بھی شامل ہیں جو کہ سرکاری امور کے لئے بھی انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button