دنیا

ایران اور حزب اللہ دہشتگردی کی فہرست سے خارج

امریکہ کے نیشنل انٹیلیجنس ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ایران اور حزب اللہ کا نام دہشت گردی کے خطرات کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
اس غیرخفیہ رپورٹ کو اس ادارے کے سربراہ جمیز کلیپر نے امریکی سینیٹ میں پیش کیا ہے۔ "عالمی خطرات کے بارے میں امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا جائزہ” نامی اس رپورٹ میں دہشت گرد گروہ داعش کہ جسے پوری دنیا میں امریکی مفادات کے لیے ایک سنگین دہشت گردانہ خطرہ شمار کیا جاتا ہے، سمیت انتہا پسند گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران کی کوششوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ ایران کے علاقائی کردار کی تعریف میں یہ رپورٹ، اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک ایسا ملک قرار دیتی ہے کہ جو علیحدگی پسندی کی آگ کو خاموش کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان بھی داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ برسرپیکار ہے۔ اس کے باوجود امریکی کے نیشنل انٹیلیجنس ادارے نے دعوی کیا ہے کہ ایران شامی حکومت کی حمایت، اسرائیلی حکومت کی مخالفت، فوجی شعبے میں ترقی و پیشرفت اور ایٹمی پروگرام کو جاری رکھ کر امریکہ کے قومی مفادات کے لیے خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button