ایران

سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسیم سلیمانی سال کی بہترین شخصیت قرار

ایرانی فوج کے خصوصی یونٹ ’سپاہ قدس‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی ویب سائٹ خبر آن لائن کی جانب سے ہونے والے سالانہ سروے کے نتائج کے مطابق سلیمانی کو 37 فیصد ووٹ ملے اور وہ ایران کی بہترین شخصیت قرار پائے۔ گزشتہ برس یہ اعزاز وزیر خارجہ جواد ظریف کو ملا تھا تاہم اس بار وہ صرف 28 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ واضح رہے کہ ’’سپاہ قدس‘‘ ایرانی فوج کا خصوصی یونٹ ہے جو ملک سے باہر آپریشنز کرتا ہے۔ سلیمانی کو عراق میں داعش کے کیخلاف جنگ کے حوالے سے اہمیت حاصل ہے ، او ر اس حوالے سے اب وہ عوام میں مقبول ہو رہے ہیں۔اب اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر دیکھنے میں آتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button